دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نومبر2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن لوگرونیو(Logroño) کے علاقے تولیدو(Toledo) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی بہن نے”ولیوں کے سردار“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غوثِ اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت مبارک پہلو بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔