دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء  کے دوسرے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن لوگرونیو (Logroño)کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)،اور آرجینڈہ (Argenda) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”رمضان کی آمد مرحبا“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔