اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم  کے زیراہتمام03 اکتوبر 2020ء کو یوکے کی مانچسٹر ریجن لنکاشائر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لنکاشائر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور ان پر انفرادی کوشش کرنے نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے کا ذہن دینے کی ترغیب دلائی۔ لاک ڈاؤن کے اس مشکل وقت میں مجلس رابطہ کے کام میں مزید کیسے بہتری لائی جائے اس حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔