شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاءبالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا چنا نچہ اسی سلسلے میں جنوری 2021ء کے پہلے پیر شریف کو اٹلی کی ڈویژن روم (Rom )اور بلوانیا( Bologna) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 89 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 38 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی ۔