دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ(Ireland )ریجن کے دو شہروں میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات اور آن لائن مدرستہ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔