26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر ا ہتمام یکم نومبر2021ء کو بذریعہ انٹرنیٹ عالمی مجلس اور مجلس بین
الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و بیرون ملک میں
رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ لنک شرکت کی۔
یا د رہے !عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور
کی اسلامی بہنیں امریکہ ،کینیڈا،کوریا،ساؤتھ افریقہ ،ہند ،بنگلہ دیش،یورپ کی رہائشی
ہیں اور ان جگہوں پر دینی کاموں کی دھومیں مچا رہی ہیں، دنیا کے دیگر ممالک میں دینی کام کو پاکستان کی
رہائشی اسلامی بہنیں سنبھالتی ہیں ۔
اس
مدنی مشورے میں ابتداً عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے چند مدنی پھول دئیے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔