دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے بذریعہ زوم لنک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک اور بیرون ملک سے اراکین عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی اراکین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ فیضان اسلام پر خصوصی توجہ کرنے کے لئے نکات بنائے گئے۔جامعۃ المدینہ میں عصری علوم سکھائےجانے کے لئے دورانیہ باہمی مشاورت سے طے کیا گیا نیز دیگر مسائل پر بھی کلام ہوا اور باہمی مشاورت سے اس کا حل نکالا گیا ۔