2 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دین
ہاگ(Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم (Amserdam) کی 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مکتبہ المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”بغض و کینہ کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بغض و کینہ کے دنیوی اور اُخروی نقصانات اور اس سے بچنے کے بارے میں اہم نکات پیش کئے نیز
رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔