دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ناروے (Norway) کے علاقے حوگرود (Haugerud) میں بذریعہ اسکائپ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیزآئندہ اِصلاحِ اعمال اجتماع میں شرکت کرنےا ور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔