دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے گریٹ مانچسٹر کی جملہ ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تقریباً40 ذمہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکےریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ ہر ہفتے سننے اور اس کی کارکردگی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالہ کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔