دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام21 مئی2021ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے علاقے گلاسگو( Glasgow) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں3 ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔