دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland ) ریجن گلاسگو( Glasgow ) کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں اسکاٹ لینڈ کی مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور چرم قربانی کے اہداف دیئے نیز دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں اور ڈونیشن کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔