دعوت اسلامی کےزیراہتمام جولائی2021ء کے آخری ہفتےیورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذیعہ انٹرنیٹ 4مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Offenbach) کی تقریبا 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”والدین سے حسن سلوک “ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔