دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 29 جولائی2021ء کوجرمنی(Germany) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” غمخواری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اس کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔