دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فرانس میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس مشاورت کابینہ سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ربیع الاول کے نکات دئیے نیز تقسیم رسائل کے اہداف دیئے۔

نگران اسلامی بہن نےتمام شعبہ جات کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت بھی کی اور ہر شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ان میں بہتری لانے کے حوالے سے متعلق نکات بھی فراہم کئے۔