دعوت اسلامی کے تحت 11 جنوری 2020ء کو یورپ کے مختلف ممالک(برسلز بیلجیم، ڈنمارک، کوپن ہیگن، البرٹ سلونڈ،اٹلی) میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔