22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 11جون 2020ء کو لندن ریجن کے ایسٹ
ہام ڈویژن کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن کی 8 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور ایسٹ ہام میں کس طرح مدنی
کاموں کو بڑھایا جائے اور مدنی کاموں کو کس طرح مزید اچھے انداز میں کیا جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیزاپنے رابطے عوام
اسلامی بہنوں کے ساتھ مضبوط رکھیں تاکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ، گھر درس، بیان
سننے والیوں کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو، اسلامی بہنوں کو مل جل کر اتفاق رائے سے مدنی کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔