دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈنمارک،اسپین، ہالینڈ،آسڑیا ، بیلجیم ، جرمنی اور سویڈن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز شب و روز کے تحریری مقابلے کےلئے کوشیش کرنے کی ترغیب دلائی۔