امتِ مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” ” امیر اہل ِسنت کا پہلا سفر مدینہ“ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 430 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” امیر اہل ِسنت کا پہلا سفر مدینہ“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔