ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی کابینات میں
سے اٹلی کی 2ہزار522، اسپین کی 632، بیلجیم کی 136، ہالینڈ کی 122 ،جرمنی کی
116، ناروے کی 76، ڈنمارک 58، فرانس کی
56، سویڈن کی38 اور آسڑیا کی 33 رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے
کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی طور پر تقریبًا 3ہزار789اسلامی بہنوں نے
رسالہ ” صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔