دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک( Denmark) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ربیع الاوّل کے نکات پر کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے اورتقسیم رسائل کے لئے اہداف دئیے۔