دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر کوونٹری (Coventry) میں انگلش زبان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 10 تھی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نزع کی سختیوں کے بارے میں آگاہ کیا نیز میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں نکات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔