لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا وعشقِ مصطفٰے ﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام12 جون 2020ء کو یوکےکے شہر سينٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیز روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔