ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کونسی دعا نہیں کرنی چاہیئے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک ( یوگنڈ، تنزانیہ،کینیا) کی تقریبا 186 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کونسی دعا نہیں کرنی چاہیئے“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔