دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہرکیلگری( Calgary) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے، نیک اعمال کرنے اور دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔