26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام بلجئیم کے مختلف شہروں ( Brussels and Antwerp )میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔