دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی برسٹل اور بلیک کنٹری(Bristol and Black Country)کابینہ کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 316 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت“ کے موضوع پربیانات کئے اور قراٰن و حدیث پاک کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئےنیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔