19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے تحت 13جنوری 2020 ءکواٹلی کے شہر بریشا
سینٹرل ویا میلانو میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ
نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع ”یاسَمِیعُ“ کا وردکیا
گیا اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی جبکہ روحانی علاج کے پمفلٹ بھی
تقسیم کئے گئے۔