دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر2021ء کو  کینیڈا کے شہر برامپٹن( Brampton) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”سادات کرام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اولیائے کرام کے نقش قدم پر چلنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اجتماع میں لانے کی ترغیب دلائی۔