دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  28 دسمبر 2020ء کو کینیڈا کے شہر برمپٹن(Brampton) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو مدنی مرکز کے عطا کردہ مدنی پھولوں کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔