دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برمپٹن اور کیلگری میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات نے ”دنیا کیا ہے؟“ اور ”ظالموں کا انجام “ کے موضوعات پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔