دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ (Bradford)ریجن میں محفل نعت کے شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی ذمہ دار تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور محفل نعت کے شعبے کو کس طرح بہتر بنایا جائے، آن لائن محفل نعت کی ترکیب کیسے کی جائے گی اسکے متعلق مدنی پھولوں پر کلام کیا۔