اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 19 نومبر2020ء کو یوکے کے شہر بلیکبرن(Blackburn )، برنلی( Burnley) اور برائرفیلڈ (Brierfield) میں آن لائن کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مجموعی طور پر 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکرا ہٹ بہت سے مسائل حل کردیتی ہے نیزانہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آ گاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔