دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 اپریل 2021ء کویوکے برمنگھم (Birmingham) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

برمنگھم ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔