دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یو کے برمنگھم ریجن کے مختلف علاقوں کوونٹری، برسٹل اور برمنگھم (Coventry, Bristol and Birmingham )میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جن میں کم وبیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے ، دینی کاموں میں حصہ لینےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔