دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات( Peterborough, Nottingham, Leicester, Derby, Burton)میں آن لائن اور فیس ٹو فیس سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 359 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔