24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اگست 2021 کے آخری ہفتے
بیلجیم( Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 24 اسلامی بہنو ں نے
شرکت کی۔
شارٹ کورسز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جنتی
محل کی قیمت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔