21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی 2021ء کے آخری
ہفتے بیلجیم( Belgium) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے ”خانہ کعبہ کی
عظمت “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے
حوالے سے حکایات اور برکتیں بیان کیں نیز
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔