دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء  کے پہلے ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma) ،بیسوس (Besós)، گوتیکو (Gotico) اور کورنییا (Cornellá) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 231 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” حضرت صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ کا حُسن ِاخلاق“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔