اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا( Barcelona) اور ڈویژن میڈرڈ( Madrid) کے کئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کورس بنام”مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کروایا گیا جن میں آرتیگیس (Artigues لا سالوت (La salut)،سنتا کلومہ (Santa Coloma بیر یا مات (Veriamat ترینیتات (Trinitat)، بیسوس (Besos)، لوگورونیو (Logoronio مسلاتا( Mislata کاسپے( Caspe ) اور تولیدو( Toledo) وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔

ان درجوں میں کم و بیش 139 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے سے متعلق دینی و دنیاوی فوائد بتائے گئے نیز اسلامی بہنوں نے کورس کے متعلق بہت اچھے تاثرات بھی دیئے ،آئندہ ہونے والے کورسز میں شرکت کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔