دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء  کے تیسرے ہفتےاسپین کے ڈویژن بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں آرتیگاس (Artigues)، لا سالوت (La Salut)، سانت کرست (Sant Crist)، سانتا کلوما (Snata Coloma) اور بیسوسمار (BesosMar) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش127 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی مبارک زندگی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔