دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاءکے تحت فیصل آباد کے علاقے طارق آباد میں مشہور ولی کامل بزرگ حضرت سید بابا نور شاہ ولی عربی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کاانعقاد کیا گیاجس میں ذمّہ داران اور مدرسۃالمدینہ کے طلبہ نے شرکت کی ، اور قراٰن خوانی ، نعت شریف اور دعاکا سلسلہ ہوا ۔

اسی طرح مجلس مزاراتِ اولیاءکے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں محکمہ اوقاف کے ملازمین اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اورمبلغ دعوت اسلامی نے شرکاکی تربیت کی اور مدنی پھول دئے۔