اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  6 جنوری 2021ء کو یورپ کے ملک آسٹریا (Austria ) میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 ا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے غسل و کفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔