شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت  علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے اسی سلسلے میں ماہ شعبان المعظم 1441ھ کی پہلی پیر شریف30مارچ2020ء کوعرب شریف کے شہر مدینہ شریف، جدہ اور دیگرمقامات میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!56اسلامی بہنوں نےرسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور34 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے یومِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔