عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی
کورسز کے تحت 3 دن کا معلم کورس
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 3 دن کا
(17 تا 19 اگست 2026ء) معلم کورس منعقد کیا گیاجس میں بلوچستان کے صوبائی، ڈویژن
اور ڈسٹرکٹ سطح کے نگرانوں و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس کے مختلف سیشنز میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا
اعجاز احمد عطاری مدنی نے مختلف کورسز کو مؤثر انداز میں پڑھانے کے طریقہ کار پر
تفصیلی گفتگو کی جبکہ شعبے کا تعارف اور مختلف کورسز کی وضاحت کے ساتھ ساتھ درج ذیل
اہم امور پر شرکا کی تربیت کی گئی:
٭شعبے کا تعارف٭کورسز کا تعارف اور نام مع وضاحت٭
حلقے بنانے کا طریقہ٭ ڈیٹا انٹری کرنے کا طریقہ٭شارٹ ٹائم معلمین کی جے ڈیز٭ شارٹ
ٹائم کورسز کی پالیسیز٭ معلم کو کیسا ہونا چاہیے؟ ٭فیضان نماز کورس کا اجمالی شیڈول٭
شارٹ ٹائم کورسز تیار کرنے کا طریقہ٭صفائی ستھرائی ۔
اس کے علاوہ اختتامی نشست کا طریقہ کار بتاتے
ہوئے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔(رپورٹ:مولانا
محمد احمد سیالوی عطاری مدنی رکن شعبہ مدنی
کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami