عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں 17 اگست 2023ء کو غسلِ میت وکفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈونیشن سیل کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کی فضیلت ،اس کی اہمیت بیان کی نیز غسل میت دینے اور نمازِ جنازہ وتدفین کا طریقہ سکھایا۔مزید کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنےاور پہنانے کا عملی طریقہ بھی سمجھایا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)