دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں 12 ماہ کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوکرمدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور پہنچا جہاں اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے مدنی قافلہ کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ شرکا میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)