دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےکامونکی میں مختلف کالجز(ویبسٹر کالج کامونکی ، اپیکس کالج کامونکی اور گورنمنٹ کامرس کالج کامونکی)کا دورہ کیا جہاں پرنسپلز سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے 12ربیع الاول کے موقع پر منعقد ہونے والےسنتوں بھرے اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں گفتگو کی۔

الحمدللہ عزوجل ذمہ داران کی کوششوں سے ان تینوں کالجز میں سنتوں بھرا اجتماعِ میلاد منعقد کیا جائے گا،مقامی عاشقانِ رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)