گزشتہ روز قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت  ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری نے وقار احمد (اسسٹنٹ آئی ٹی منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی) اور آئی ٹی کے صوبائی ذمہ دار سمیت حیدرآباد برانچز کے دیگر ناظمین کے ہمراہ حیدرآباد لطیف آباد نمبر 5 میں زیرِ تعمیر فیضان آن لائن اکیڈمی کی تیسری نیو برانچ کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیو برانچ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا بالخصوص آئی ٹی سے متعلق نیٹ ورکنگ پر کونٹریکٹر سے مشاورت کی نیز تعمیراتی کام کے حوالے سے فیوچر پلاننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)