مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت شفٹ تعلیمی امور ذمہ داران جامعۃ المدینہ آن لائن (پاکستان) کا سالانہ ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔

اس موقع پر میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں ، شعبے میں ترقی کے اصول، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پیش آنے والے مسائل نیز ان کے حل پر خصوصی تربیت فرمائی جبکہ شفٹ تعلیمی امور ذمہ داران میں سے نمایاں کاررکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔

بعدازاں مولانا یاسر عطاری مدنی( نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز) اور مولانا سیّدالیاس شاہ عطاری مدنی ( نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) نے بھی شعبہ میں درپیش مسائل کا حل بتایا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)